آج بنائیں منفرد چائینیز ڈشز

March 18, 2020

عظمیٰ صدیقی

رو ز روز دیسی کھانے کھا کر سب اُکتا جاتے ہیں ،اس ہفتے آپ کے لیے بہت ہی مزے مزے کے چائینیز پکوان کی تراکیب پیش کی جارہی ہیں۔

چکن شاشلک

چکن شاشلک ود رائس

اجزاء:چکن بون لیس آدھا کلو،لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ،مسٹرڈ پیسٹ آدھا چا ئے کا چمچہ،لال مرچ آدھا چا ئے کا چمچہ،نمک آدھا چائے کا چمچہ،سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ،اجینو موتو(چائینیز نمک )دو چائے کے چمچے،سویا سوس دو چائے کے چمچے،سرکہ دو چائے کے چمچے،چینی آدھا چائے کا چمچہ،تیل دو چائے کے چمچے،اسٹکس حسب ِ ضرورت،شملہ مرچ دو عدد (کیوب میں کٹی ہوئی)،ٹماٹر دوعدد (کیوب میں کٹےہوئی)،پیاز دوعدد(کیوب میں کٹی ہوئی)

ترکیب: سب سے پہلے تمام اجزاء کو مکس کرکے چکن پر اچھی طرح لگا دیں اور30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ تمام سبزیاں کو کیوب میں کاٹ کر میرینٹ کیے ہوئے آمیزے میں مِلا دیںاور پھر چکن اور سبزیاں اسٹک پر لگائیں۔ (پہلے پیاز، پھر ٹماٹر پھر شملہ مرچ پھر چکن)۔ ایک چائے کاچمچہ تیل میں فرائی کریں۔

اجزاء:کیچپ آدھا کپ،سرکہ آدھا کپ،کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ،چینی آدھا کپ

ترکیب:سرکے کے علاوہ تمام چیزیں ملا کر تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب چینی گھل جائے تو اتار کر اس میں سرکہ شامل کردیں۔

اب فرائی کی ہوئی اسٹکس پلیٹ میں نکال کر سوس کے ساتھ سرو کریں۔

چکن جلفریزی

چکن جلفریزی

اجزاء:چکن بولیس آدھا کلو ،تیل آدھا کپ،پیاز دو عدد،ادرک لہسن کاپیسٹ دو کھانے کے چمچے،ٹماٹو پیوری ایک کپ،دکنی مرچ آدھا کھانے کا چمچہ،کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچہ (کٹی ہوئی)،نمک ایک کھانے کا چمچہ،لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ (پسی ہوئی)،ہلدی ایک چائے کا چمچہ،سرکہ ایک چوتھائی کپ،سویاسوس تین کھانے کے چمچے

ترکیب:تیل میں پیاز اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر لال کرلیں۔اب اس میں ٹماٹو پیوری، دکنی مرچ، کٹی کالی مرچ، نمک، پسی لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے مسالا بھون لیں۔اس کے بعد سِرکہ، سویا سوس، چکن اور تمام سبزیاں ڈال کر دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔پھر چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

ڈرائی چکن چلی ود چائینیز رائس

ڈرائی چکن چلی ود چائینیز رائس

اجزاء: چاول دو کپ (چکن کی یخنی میں اُبا لیں)،چکن آدھا کلو(ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، نمک حسب ضرورت،زیتون کا تیل پانچ چائے کے چمچے،کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ،گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز، حسب ضرورت (سب کو باریک کاٹ لیں) ،ہری مرچیں چار عدد،چکن یخنی ایک کپ،سویا سوس دو کھانے کے چمچے،اجینو موتو ڈیڑھ چائے کا چمچہ،پساہوا لہسن ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ۔

ترکیب:سب سے پہلے چاول کو مرغی کی یخنی میں تین کنی ابال لیں پھر اسے الگ رکھ دیں۔اس کے بعد کڑاہی میں تھوڑا سازیتون کا تیل، کٹی ہوئی سبزیاں اور چاول ڈال کر فرائی کریں۔اسی دوران اس میں اجینو موتو، کالی مرچ ڈالیں اور اسے الگ اتار کر رکھ لیں۔ پھر فرائی پین میں تین چمچے زیتون کا تیل، چکن کے ٹکڑے اور پسا ہوا لہسن ڈال کر فرائی کرلیں۔پھر چکن کی یخنی (جو پہلے نکال کر الگ رکھی ہوئی تھی) تقریباً ایک کپ اس میں ڈال دیں اور خشک کریں۔خشک ہونے پر اس میں ادرک (لمبی کٹی ہوئی) سویا ساس اور ہری مرچیں ڈال دیں پھر الگ ڈش میں چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

کرنچی گارلک چکن

اجزاء:لہسن: ایک عدد (باریک کٹا)،لیموں کا رس،مکھن دو کھانے کے چمچے، پارسلے ایک گڈی (باریک کٹے ہوئے)،کالی مرچ ایک کھانے کا چمچہ،سفید مرچ ایک کھانے کا چمچہ،انڈاایک عدد (پھینٹا ہوا)،مرغی کا سینہ چار سے چھ عدد (فلیٹس)،سرکہ چار کھانے کے چمچے،اوریگا نو ایک کھانے کا چمچہ،تیل حسب ِضرورت

ترکیب:سب سے پہلے لیموں کا رس، لہسن، کریکر، مکھن، پارسلے، نمک اور کالی مرچ ان سب کو چوپر میں پیس کر ایک مکسچر بنالیں۔پھر ایک پلیٹ میں بریڈ کریمبز اور دوسری پلیٹ میں نمک اور کالی مرچ ملا کررکھ لیں ۔اب چکن کےچھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور اس میں نمک، کالی مرچ، سرکہ اور اوریگانو کو اس پر اچھی طرح لگا دیں ۔انڈوں کو پھینٹ کر علیحدہ رکھ دیں۔اب چکن کو سب سے پہلے والے مکسچر میں کوٹ کریں،پھر میدے میں،پھر انڈے میں اور آخر میں بریڈ کرمبز میں کوٹ کریں اور اچھی طرح فرائی کریں اورمزے دار چٹنی کے ساتھ پیش کیجیے۔