نیوزی لینڈ میں کرکٹ سرگرمیاں معطل

March 18, 2020

کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورۂ نیوزی لینڈ ملتوی کر دیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کمیونٹی کرکٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کلب اور اسکول کرکٹ کے علاوہ کرکٹ پروگرامز اور ٹریننگ بھی روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنا دورۂ نیوزی لینڈ ملتوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو گزشتہ ہفتے دورۂ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا تھا۔