ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ہینڈ واش چیلنج

March 18, 2020

کورونا وائرس نے جہاں عالمی دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ہاتھ دھونے کا چیلنج دیا گیا جس میں اسپورٹس، شوبز و دیگر شخصیات بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور ہاتھ دھونے کا طریقہ بتاتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

نامور ٹینش اسٹار ماریہ شراپوا، کرکٹر سچن ٹندولکر، برازیلین فٹبالر کاکا، سمیت دیگر شخصیات نے اس چیلنج میں حصہ لیا اور لوگوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کرونا وائرس سے 164ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 8ہزارافراد ہلاک اور 1لاکھ98ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔