بریگزیٹ: چیف یورپین مذاکرات کار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

March 19, 2020

برطانیہ سے بریگزیٹ اور اس کے بعد کے مذاکرات کے لیے یورپین یونین کے چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

اس بات کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔ انہوں نے کہا کہ"وہ COVID-19 سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان کا رزلٹ مثبت آیا ہے" ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور اچھی اسپرٹ میں ہیں۔ انہوں نے مزید مطلع کیا کہ وہ ڈاکٹرز کی ضروری ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے ان سے پہلے اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں اور اس وائرس کے نتیجے میں قرنطینہ میں رہنے والے تمام مریضوں کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس سے اکٹھے نکل جائیں گے۔