چیئرمین نیب کا لاہور دفتر کا دورہ، کیسز کی بریفنگ

March 19, 2020

چیئرمین نیب کا لاہور دفتر کا دورہ، کیسز کی بریفنگ

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور نے میر شکیل الرحمٰن سمیت دیگر کیسوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات جلد مکمل کرکے ریفرنس دائر کیے جائیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کسی دباؤ کے بغیر اپنی ذمے داریاں ادا کر رہا ہے۔