کورونا وائرس، وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا

March 20, 2020

کورونا وائرس، وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا

اسلام آباد(اے این این ) وزارت مذہبی امور نے کورونا وائرس کے سبب عازمین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیئے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائوکی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے اس لئے عازمین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں، عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہے۔