امریکی انٹیلی جنس نے کورونا کے پھیلنے کی پیش گوئی کردی تھی ،واشنگٹن پوسٹ

March 22, 2020

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری ہی میں کہہ دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ارکان کانگریس نےکورونا پروارننگ کو اہمیت نہیں دی، پیشگی اقدامات نہیں کیے اگر صدر ٹرمپ پیشگی اقدامات کرلیتے تو وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جاسکتا تھا۔

واضحرہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تقریباً 24 ہزار 142 لوگ وائرس سے متاثر ہیں اور 171 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔