بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے، ماہرہ خان

March 23, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بھی اس مشکل وقت میں دعا گو ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ماہرہ خان نے مسلمانوں کو شبِ معراج کی مبارک باد دی اور پیغام میں لکھا کہ وہ بھی مشکل وقت میں دعا گو ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے قرآن کریم کی آیت اور اس کا ترجمہ بھی شئیر کیا کہ ’بےشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے‘ اور لکھا کہ انشاء ﷲ ایسا ہی ہوگا۔

اس سے قبل ماہرہ خان سوشل میڈیا پر متعدد بار کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغامات اور احتیاطی تدابیر شئیر کرچکی ہیں۔