گھرمیں رہیں، خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں، وقار یونس

March 23, 2020

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہنے سے ہی ہم خود کو اور دوسروں کو عالمی وبا کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وقاریونس نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہشہریوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ عوام کے گھروں میں رہنے سے اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، گھروں میں رہ کر ہم خود اور اپنے خاندان سمیت دوسروں کو اس وبا بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کورونا وائرس تب تک گھر نہیں آتا جب تک باہر لینے نہیں جائیں گے۔