• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کا کورونا بچاؤ احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور

حسن علی کا کورونا بچاؤ احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی قوم کے لیے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط برتنے پر زور دے دیا۔ 

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو پتا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے دیگر ممالک کے بعد اب پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم احتیاط کے ساتھ ایک باحیثیت قوم ہو کر اس کو شکست دے سکتے ہیں۔ 

حسن علی نے لوگوں پر زور دیا کہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کا بہت بہت خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بار بار ہاتھ دھوئیں، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور ہاتھ ملانے سے پریز کریں۔ 

فاسٹ بولر نے آخر میں کہا کہ آئیں پاکستان کو کورونا سے پاک کریں اور اسے کورونا سے بچائیں۔

تازہ ترین