جاپان: یوم پاکستان کی تقریب سادگی سے منائی گئی

March 23, 2020

جاپان میں 23 مارچ یوم پاکستان انتہائی سادگی سے منایا گیا، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاکستان کے موقع پر ٹوکیو سے قریبی علاقے میں سادہ سی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کا قومی ترانہ اور ملی نغمہ پڑھا گیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر جاپان میں حکومت کی جانب سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے، جس کے پیش نظر جاپان میں پاکستان کمیونٹی نے بھی اپنی تقریبات مختصر کر دی ہیں۔

جاپان کی مشہور کاروباری شخصیات پر مشتمل ہم خیال دوست جن میں بوئیکی ٹریڈنگ کے چئیرمین ملک سلیم بوئیکی، ن لیگ جاپان کے مرکزی رہنما راجہ عتیق، روبی انٹرنیشنل کے چئیرمین چوہدری ارشاد روبی، ساچو کار جنکشن کے چئیرمین چوہدری شعیب، لیگی رہنما عبید بٹ، مشہور بزنس مین ملک ذوالفقار، ممتاز سماجی شخصیت تایا امجد غلام حسین المعروف بھایا، شیخ سرفراز، پنجابی کے مشہور بین القوالامی شہرت یافتہ شاعر عامر فواد، معروف تاجر محمد انور المعروف رضا ساچو نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی قومی ترانہ اور ملی نغمے کے بعد پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے، آخر میں استحکام پاکستان، شہدائے پاکستان اور کشمیری مجاہدین کے بھی دعا کی گئی۔