سرکاری محکموں میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا دائرہ وسیع

March 24, 2020

لاہور(خبر نگار) کوروناوائرس کی وجہ سے فاصلاتی پابندیوں اورنقل وحرکت محدود ہونے کے باعث حکومتی مشینری کو متحرک‘فعال اور مزید موثر بنانے کیلئے پنجاب کے سرکاری محکموں اور افسران کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت پنجاب و چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری افسران اب مخصوص سرکاری دفاتر کی بجائے اپنے گھر‘ گاڑی کسی بھی مقام سے کسی بھی وقت اپنے کمپیوٹر‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل یا آئی پیڈ کے ذریعے ویڈیو میٹنگز میں شرکت کر سکیں گے۔