کوئٹہ: ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

March 25, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بروری میں ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر تیز رفتار ٹینکر نے بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔