چین سےخصوصی طیارہ حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

March 25, 2020


عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چین کا ایک خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

چین سے ماسک اور حفاظتی سامان لے کر آنے والا خصوصی کارگو طیارہ کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ ہوا، اس موقع پر چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چین سے آنے والے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی ہے، یہ ماسک چین نے پاکستان کو ڈونیٹ کیے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 50 لاکھ ماسک اور 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس وصول کیں ہیں ۔