کورونا کے باعث شٹ ڈائون کرنا ملک تباہ کرسکتا ہے،ٹرمپ

March 26, 2020

واشنگٹن(اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے خبردارکیاہےکہ کورونا وائرس کے باعث شٹ ڈائون کرنا ملک کو تباہ کرسکتا ہے، امریکہ کو مکمل بند نہیں ہونا چاہئے،نز لے اور کار حادثات میں سالانہ ہزاروں افرادہلاک ہوجاتے ہیں تب توملک بند نہیں ہوتا،امریکہ بند ہونے کیلئے نہیں بنا، 12 اپریل کو لاک ڈائون ختم کردوںگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیںکہ امریکہ میں کورونا وائرس لاک ڈائون اپریل کے وسط میں نرم کیا جائےکیوں اس طرح کےلاک ڈائون سے ملک تباہ ہوجائیگا۔امریکی نیوز چینل سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ کئی لوگ مجھ سے اتفاق کرینگے کہ ہماراملک شٹ ڈائون کیلئے نہیں بنا، میں چاہتا ہوں کہ ایسٹر یعنی 12 اپریل کو لاک ڈائون ختم کردوں، انہوں نے کہا کہ ہم نزلے سے سالانہ ہزاروں افراد کو کھو دیتے ہیں ، اس دوران تو ہم ملک بند نہیں کرتے، کار حادثوں میں کئی لوگ مر جاتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کمپنیوں کو کہیں کہ کار بنانا بند کردو ہمیں نہیں چاہیے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہاہےکہ امریکا میں کورونا وائرس کئی مہینوں تک رہ سکتا ہے اور کئی ممالک سیاسی افراتفری کے دہانے پر ہیں۔