تفتان سے چھ بسوں میں مزید 115 زائرین کوئٹہ پہنچ گئے

March 26, 2020

کوئٹہ( اے پی پی)پاک ایران سرحدی علاقے تفتان سے چھ بسوں میں مزید 115زائرین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں قائم کرونا وائرس آپریشن سیل کے ترجمان ڈاکٹر محمد وسیم بیگ نے ’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا ہے کہ کوئٹہ پہنچنے والے تمام زائرین کا طبی معائنہ تفتان میں واقع میڈیکل سینٹرز میں کیا گیا ہے جہاں تمام کیس نیگیٹو پائے گئے ہیں تاہم کوئٹہ پہنچنے پر ’’پی سی آئی ایس آر‘‘ کی جانب سے ان کا ڈیٹا ایک بار پھر مرتب کیا کرکے مجوزہ ڈیٹا فارم پر کیاگیا ہے۔