متحد ہو کراس وبا ء سے اپنی قوم کو بچایا جاسکتا ہے ،قاری زوار بہادر

March 26, 2020

لاہو ر(وقائع نگار خصوصی )جمعیت علما ء پاکستان کے رہنما ء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہاہے کہ قوم کو رونا وائرس کےخلاف متحد ہو کر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ خالق کائنات کی بارگاہ میں سجدہ ریز بھی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ متحد ہو کراس وبا ء سے اپنی قوم کو بچایا جاسکتا ہے ۔ قوم پر اس مشکل وقت میں نوجوانوں کو دیگر سرگرمیاں ترک کرکے کورونا کی روک تھام کیلئے آگے بڑھنا چاہیے ۔علامہ قاری محمد زواربہار در کا کہنا تھا کہ یہ وقت حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی کا نہیں بلکہ متحد ہو کر اس آفت سے نجات حاصل کرنے کا ہے ۔