واسا کے 2 سیورمینوں میں کرونا پازٹیو آنے پر لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اجلاس

March 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) کے دو سیورمینوں میں کورونا وائرس پازٹیو آنے پر لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے ملک وحید رجوانہ صدر غازی یونین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملازمین میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے، ملازمین جان ہیتھلی پر کام میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ دو سیورمینوں میں کورونا وائرس کی علامات پائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ واٹر سپلائی ملازمین کو فروری 2020کی تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جبکہ مارچ کا مہینہ ختم ہونے کے قریب ہے، ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کریں اور کورونا وائرس کے بیش نظر سیفٹی آلات کی فراہمی کی جائے۔