مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم

March 26, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان شہریوں سے نقدی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کردی ہے، قاسم بیلہ بہاول نیازی سے چار مسلح ڈاکو 20ہزار روپے سمیت موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے، چاہ پیرے والا غلام عباس سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل ، موٹرسائیکل چھین لی، ایکسین والی پلی سے محمد مجاہد سے تین نقاب پوش ڈاکو موبائل، نقدی و موٹرسائیکل چھین کرلےگئے،فرید بخش کے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر نقدی و سامان جبکہ فیصل سٹریٹ سے محمد بخش ، منظور آباد سے محمد سلیم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔