کورونا وائرس پوری انسانیت کیلئےخطرہ ہے، اقوام متحدہ

March 26, 2020

قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمگیر وبا کورونا کو عالم انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔

سیکرٹری جنرل اقوا م متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کےلیے غریب ممالک کو 2 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 14 ہزار افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔