جنوبی وزیرستان میں شدید بارشوں سے کئی مکانات منہدم

March 26, 2020

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں اور ضلع ٹانک میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات منہدم ہونے سے متعدد افراد زخمی اور درجنوں کی تعداد میں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں وانا، کانی گرم، بدر اور ضلع ٹانک میں گزشتہ کئی روز سے شدید بارشوں و ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

شدید بارشوں و ژالہ باری سے گندم اور چنا سمیت دیگر اجناس کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے ، جبکہ سیب، آلوچا، خوبانی کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی و سیلابی ریلوں نے کئی رابطہ سڑکوں کو منقطع کردیا ہے، شدید بارشوں سے درجنوں مکانات منہدم ہوئے جبکہ کئی افراد زخمی اور درجنوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔