حکومت کیش فلو کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیگی، رزاق داؤد

March 26, 2020

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کے لیکویڈیٹی کا خیال رکھا جائے گا، مشیر تجارت نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کیش فلو کا مسئلہ نہیں آنے دے گی۔

اپنے ایک وڈیو پیغام میںعبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ ہم کیش فلو کے باعث کسی صورت کاروبار بند نہیں ہونے دیں گے، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی حکومت مکمل مدد کرے گی، کورونا وائرس کے باعث درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیش فلو، بنک اور بجلی سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے، ہمارا پروگرام صرف برآمدکندگان تک محدود نہیں۔ ہمارا پروگرام ایس ایم ایز، ریٹیلرز اور مزدوروں کے لیے بھی ہے۔