• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی سابقہ وکیل الینا حبہ کا ترک ارب پتی سے شادی کا فیصلہ

فوٹوز: امریکی میڈیا
فوٹوز: امریکی میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق ذاتی وکیل اور نیو جرسی کی قائم مقام وفاقی اٹارنی رہنے والی الینا حبہ ترک ارب پتی کاروباری شخصیت ترہان ملدون سے شادی کرنے والی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 42 سالہ الینا حبہ اور 29 سالہ ترہان ملدون ہفتے کے روز ایک نامعلوم مقام پر شادی کریں گے۔ دونوں کی ملاقات رواں سال واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

ترہان ملدون ترکیہ کے معروف کاروباری گروپ ’ملر ہولڈنگ‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جس کی بنیاد ان کے دادا نے 1967 میں رکھی تھی۔ کمپنی توانائی، تعمیرات اور کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الینا حبہ اور ملدون کو پہلی مرتبہ اپریل میں وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ڈنر میں ایک ساتھ عوامی طور پر دیکھا گیا تھا، بعد ازاں دونوں واشنگٹن ڈی سی کے ایک نجی کلب میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔

الینا حبہ 2021 میں ٹرمپ کی ذاتی وکیل بننے کے بعد نمایاں ہوئیں۔ وہ گزشتہ سال مختصر عرصے کے لیے وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشیر بھی رہیں اور بعد میں نیو جرسی کے امریکی اٹارنی دفتر کی سربراہ مقرر ہوئیں۔

یہ الینا حبہ کی تیسری شادی ہوگی۔ انہوں نے اپنے پہلے شوہر اور وکیل میتھیو ایئٹ سے 2019 میں طلاق لی تھی، جبکہ دوسرے شوہر گریگ روبن سے بھی ان کی طلاق ہو چکی ہے۔ ترہان ملدون بھی شادی شدہ رہ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید