اقلیتی برادری کیلئے مختص20کروڑ کا اجراءکیا جائے، ٹائٹس جانسن

March 27, 2020

اکوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور محکمہ اقلیتی امورسےمطالبہ کہا ہے کہ بلوچستان کی اقلیتی برادری کیلئے مختص20کروڑ فنڈز کا اجراء جلد یقینی بنایاجائے تاکہ مستحقین کو انکے حق کی ادائیگی ممکن ہوسکے انہوںنے کہا کہ دوماہ سے سے عوام نے فنڈز کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں موجودہ صورتحال میں لوگوں کی مدد ضروری ہےتاکہ وہ روز مرہ زندگی گزارنےاور اشیاء خوردونوش کی چیزیں خریدسکے، فنڈز کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانےکےلئے اس کی ادائیگی متعلقہ چرچ اور مندرکے سربراہان کےتوسط سےیقینی بنائی جائے انہوںنے مطالبہ کیا کہ صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح کرسچن ودیگر اقلیتی برادری کی کالونیوں میں بھی اینٹی انفیکشن سپرے کرایاجائے ۔