جنوبی پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب

March 27, 2020

کورونا وائرس کے حوالے سے جنوبی پنجاب سے پہلی اچھی خبر سامنے آئی ہے، مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحت یاب ہوگئیں، خاتون کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کے مطابق خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد 9 روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اسپتال میں 9 روز زیرعلاج رہنے کے بعد خاتون کو رجب طیب اردوان اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

خاتون ایران سے آئی تھی اور تفتان بارڈر سے انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔