کورونا وائرس کے بعد پیش خدمت ہےکورونا برگر

March 27, 2020

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے مشابہت رکھتا کورونا برگر بھی منظر عام پر آگیا۔

ویت نام سے تعلق رکھنے والے ایک شیف نےکورونا برگر متعارف کروایا ہے جس کی تصویریں دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہیں۔

شیف کے مطابق کوروناکی شکل کے برگر کی فروخت کا مقصد اس وائرس سے پیدا ہونے والے خوف کو ختم کرنا ہے۔

کورونا کی شکل کا برگر بنانے والے شیف کا کہنا ہے کہ اس برگر کو کھانے والے کا وائرس سے خوف کم ہونا یقینی ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کا اس متعلق کہنا ہے کہ جس سے خوف زدہ ہوں، اسے کھا جائیں، یہ برگر لوگوں کی نسفیات میں مثبت تاثر چھوڑ رہا ہے۔

دوسری جانب اپنی طرز کے نئے برگر نے فروخت میں بھی کافی حد تک اضافہ کیا ہے۔

حکام کی جانب سے ویت نام کے شہر ہنوئی میں کورونا وائرس کی شکل کا برگر فروخت کرنے والے ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت ہے جبکہ باقی تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔