ٹنڈولکر نے کورونا فنڈ میں 50 لاکھ روپے دیدیے

March 28, 2020

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کورونا فنڈ میں 50لاکھ روپے کا عطیہ کردیا۔یہ رقم کسی بھی دیگر بھارتی کرکٹرسے زیادہ ہے، انہوں نے 25لاکھ روپے وزیراعظم فنڈ اور اتنے ہی وزیراعلیٰ فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹر عرفان اور یوسف پٹھان نے بڑودہ پولیس کو 4 ہزار ماسک دیئے ہیں، مہندرا سنگھ دھونی نے ایک این جی او کو ایک لاکھ روپے عطیہ کئے، اس سے قبل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے ضرورت مندوں کو مفت چاولوں کی تقسیم کیلیے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔