دنیا بھر میں بیس بال کے مقابلے اور لیگز ملتوی

March 28, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) بیس بال کی بین الاقوامی، ایشیائی فیڈریشنوں کے علاوہ دنیا بھر میں ہونے والی بیس بال لیگ کے منتظمین نےاپنے تمام مقابلے فوری طور پر ملتوی کردئیے ہیں۔کورونا وائرس و وبائی امراض کی وجہ سے ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر 2020 کو 12 مارچ سے ہی ملتوی کردیا تھا اور بعد ازاں میکسیکو سٹی اور سان جوآن میں اپریل میں ہونے والے ایونٹس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔