کورونا وائرس، ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا اپنے آبائی ملک کیلئے 10 لاکھ یورو عطیہ

March 28, 2020

بلغراد، میڈرڈ(اےایف پی ، جنگ نیوز) ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نےکورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتےہوئے اپنے آبائی ملک سربیا میں وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان کی خریداری کے سلسلے میں 10لاکھ یورو عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے،رفال نڈال نے بھی اس وباء سے لڑنےکیلئے 11ملین یورو اکٹھا کرنے میں مدد کی جب کہ راجر فیڈرر نے اپنے آبائی ملک سوئٹزرلینڈ میں ایک ملین سوئس فرانکس کی مدد کی ہے۔گزشتہ روز جوکووچ نے اسپین کے شہر ماربیلا سے ایک وڈیو کانفرنس کے دوران سربیا کے میڈیا کو بتایا کہ ’’وہ دنیا بھر اور اپنے آبائی ملک سربیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہر ایک کی مدد کرنا چاہتےہیں۔‘‘