اسلام آباد پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق، تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ شفٹ کرنے کا فیصلہ

March 28, 2020

اسلام آباد پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق، تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ شفٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امتیاز کا ٹیسٹ کروانے پر اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ڈاکٹر امتیاز میڈیسن کے ڈاکٹر ہیں اور پولی کلینک ہاسٹل میں رہائش پزیر تھے۔ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے پولی کلینک ہاسٹل کو رات گئے سیل کر دیا جبکہ ہاسٹل کے تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولی کلینک کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد تمام ڈاکٹرز کو او جی ڈی سی ایل کے قرنطینہ شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے قرنطینہ میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔