کورونا کی روک تھام کیلئے عوام حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد یقینی بنائیں، محمد خان لہڑی

March 28, 2020

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے محنت وافرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہاہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جسکی روک تھام اور خاتمہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے ممکن ہے عوام حفاظتی تدابیرپر عمل کرنے کو یقینی بنائیںاور کورونا وائرس کو پھیلنے کی روک تھام کے حکو متی اقدامات میں اپنا کردار ادا کریںاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کروناوائرس سے بچنے کیلئے اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں انشاء اللہ وہ وقت دو ر نہیں کہ ہم عوام کے تعاون اورحکومتی اقدامات بدولت کروناوائرس پرمکمل قابوپالیں گے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے آنے والے دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں عوام اس سلسلے میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں اور مذکورہ وائرس کی علامات محسوس ہونے کی صورت میں فوری طور پرقریبی ڈاکٹریا متعلقہ حکام سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص ہونے پراس وائرس کا علاج ممکن ہو سکے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت وائرس کے خاتمے اور لوگوں کے بچائو کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ڈاکٹرپیرامیڈیکل اسٹاف و دیگر متعلقہ حکام شب وروزعوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور اس سلسلے میںتمام سیکورٹی فورسز بھی اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں صوبائی مشیر نے عوام الناس سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کروناوائرس کے پھیلائوسے بچائوکے پیش نظرحکومتی ہدایات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔