فرانس کا چین سے ایک ارب ماسک منگوانے کا فیصلہ

March 28, 2020

فرانس نے کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے خلاف پہلے مرحلے میں چین سے ایک ارب ماسک منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے مطابق مذکورہ تعداد میں 7 کروڑ 40 لاکھ ایف ایف پی 2 ماسک شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وبا کے خاتمہ کی حتمی صورت سامنے نہیں آسکی جس کی بنیاد پر وسیع تر انتظامات انتہائی ضروری ہیں۔

طیاروں کے ذریعے ہر ہفتے چار پروازیں چین سے ماسک لے کر فرانس آئیں گی۔

ہر پرواز میں ایک کروڑ 83 لاکھ ماسک آئیں گے، جبکہ مجموع طور پر 7 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایف ایف پی 2 ماسک بھی شامل ہوں گے۔

یہ ماسک ابتدائی طور پر چینی شہروں شینزین اور شنگھائی سے آئندہ 48 گھنٹوں میں فرانسیسی سر زمین پر پہنچیں گے۔

مذکورہ ماسکس کو تقسیم کے لیے پبلک ہیلتھ فرانس کے مختلف گوداموں میں منتقل کیا جائے گا۔