عالم کفر کے فریب امت مسلمہ کوتباہ حال کرنے کیلئے ہیں،علامہ ناصر عباس

March 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام حسینؑ اور حضرت غازی عباسؑ کے یوم ولادت کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استعماری طاقتوں کے شنکجے سے آزادی حاصل کرنے کے لیے خاندان رسالتؑ کی حقیقی پیروی کرنا ہو گی،عالم کفر کے بڑھتے ہوئے فریب امت مسلمہ کوتباہ حال کرنے کے لیے ہیں،یہود و نصاریٰ نے اپنا جاہ و جلال اور اپنی ساری طاقت مسلمانوں کو مرعوب کرنے پر صرف کر رکھی ہے،ایسی صورتحال میں حسینی فکر و بصیرت سے استفادہ ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں جہاں بھی جرات و کردار کا ذکر ہوتا ہے وہاں امام حسینؑ کی مثال پیش کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ دور عصر میں ہر طرف سے یزیدیت سر اٹھا رہی ہے جسے شکست دینے کے لیے حسینی کردار اپنانا ہو گا، حسینیت امام حسینؑ کی طرح باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے،اگر عالم اسلام شجاعت، کردار اور وفا کا درس خاندان رسالتؐ سے لے کر اس کو مشعل راہ بنا لے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔