چین کی مدد سے کورونا وائرس پر قابو پانا ہوگا، سردار تنویر

March 29, 2020

اسلام آباد (مہتاب حیدر)چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین کی مدد سے کورونا وائرس پر قابو پانا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی نمو اور ترقی میں اہم کردار اددا کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحران میں بھی چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحالمیں پاکستان کی کارکر دگی مغربی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔ہماری ہر سمت ضرورت کے مطابق طے شدہ ہے ۔لہٰذا لوگوں کو چاہئے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایاتپرعمل پیرا ہوں۔