ای سی سی کا اجلاس 30مارچ کو طلب،کورونا ریلیف پیکیج منظوری کیلئے پیش ہوگا

March 29, 2020

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 30 مارچ کو طلب کرلیا ہے .اجلاس میں وزیر اعظم کا بارہ سو ارب روپے کا کورونا ریلیف پیکچ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ای سی سی اجلاس میں وزیر اعظم کورونا ریلیف پیکچ کی منظوری کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا-وزیر اعظم نے کورونا کے پیش نظر بارہ سو ارب روپے کے معاشی ریلیف پیکچ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے دو سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں. وزیراعظم ریلیف پیکچ کے تحت برآمدی شعبے اور صنعتوں کیلئے ایک سو ارب روپے اور ایک کروڑ بیس لاکھ مستحقین خاندانوں کیلئے ایک سو چوالیس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔