پنجاب: کورونا کے طبی عملے کیلئے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

March 29, 2020

طبی عملے کوایک ہفتے کی ڈیوٹی کے بعد 15 دن کی چھٹی دی جائے گی

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملےکے لیے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ اب ہفتے تک 6 گھنٹے کی شفٹوں میں کام کرے گا۔

جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کے افراد کو ایک ہفتے کی ڈیوٹی کے بعد 15 دن کی چھٹی دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر عملے کے افراد 15 دن کی چھٹیاں اپنے گھروں میں یا اسپتالوں کی رہائش گاہوں میں گزارسکیں گے، نوٹی فکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

کورونا وائرس کے ماہرین کے ایڈوائزری گروپ کی سفارش پر یہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔