سندھ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی

March 29, 2020

سندھ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس مزید دو افراد کی زندگیاں لے گیا جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آج مرنے والے دونوں افراد نمونیا اور کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے، دونوں افراد کراچی کے رہائشی تھے۔

کورونا سے مرنے والوں کی عمریں، 83 اور 77 سال تھیںاس سے پہلے کورونا سے انتقال کرنے والا پہلا مریض بھی کراچی کا رہائشی تھا۔ پہلا مریض کینسر، ذیابطیس اور بلڈ پریشر کے امراض میں بھی مبتلا تھا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق دونوں افراد دو روز قبل اسپتال میں داخل ہوئے تھے ، لیب رپورٹس کے مطابق دونوں افراد نمونیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ۔