کرونا وائرس کی گھر بیٹھے تشخیص جلد ممکن

March 30, 2020

برطانیہ کے طبی ماہرین نے دنیا بھر میں دہشت کی علامت بننے والے مہلک کرونا وائرس کی تشخیصی کٹ جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔کرونا وائرس کے خلاف جنگ اُمید کی پہلی کرن نظرآگئی۔ برطانیہ کی نیشنل انفیکشن سروس کی پروفیسر شیرون پی کوک کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کو پکڑنے والی کٹ پر تجربات آخری مراحل میں ہیں، اسے چند ہی دن میں مارکیٹ میں لے آئیں گے۔ ماہرین کے مطابق کم قیمت کی اس کٹ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے خود ہی اپنا ٹیسٹ کر سکیں گے اورابتدائی طور پر 35 لاکھ تشخیصی کٹس تیار کی جا رہی ہیں۔

اس کٹ کی بدولت خون کا ایک قطرہ درکار ہوگا، جس طرح سوئی چبھوکر خون میں شکر کی مقدار کو ناپا جاتا ہے۔ امریکی سرکاری میڈیسن کمپنی نے ملیریا اور اینٹی بائیوٹک کی دوا ملا کر تجربات کی منظوری دے دی ہے، کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا بھی کرونا مریضوں پر استعمال کی جائے گی۔کیمسٹری کے ماہر اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ دنیا جلد ہی کرونا وائرس پرقابو پا لے گی۔