نجی ادارے31 مارچ تک ملازمین کو تنخواہیں جاری کریں، سندھ حکومت

March 29, 2020

حکومت سندھ نے سندھ پیمنٹ ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس نوٹیفیکشن کے مطابق تمام نجی ادارے اور فیکٹریاں 31 مارچ تک ملازمین کو تنخواہیں جاری کردیں۔

ادارے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کے پابند ہونگے۔

نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کے معاملات کے لیے سیسسی کا ایمرجنسی سیل بنادیا گیا ہے، ادارے یا ملازم تنخواہوں سے متعلق مسائل کے لیے ایمرجنسی سیل سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ نوٹیفیکشن وزیر محنت سعید غنی کی ہدایت پر سیکریٹری محنت نے جاری کیا۔