کیکڑے فروخت کرنیوالی خاتون کورونا کا پہلا شکار تھی، حکومتی دستاویز

March 30, 2020

بیجنگ (این این آئی)چینی حکومت کی طرف سے تیار کردہ ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والی کرونا بیماری کا پہلا شکار ہونے والی ایک چینی خاتون تھی کو کیکڑوں کی خریدو فروخت کرتی تھی۔

10دسمبر 2019 کو وی ویکسیان میں بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں، حکومت کی یہ دستاویز حال ہی میں لیک ہوئی ہے جس میں چین میں پہلی کرونا مریضہ کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق 57 سالہ کیکڑے فروش کی کہانی رواں ماہ کے اوائل میں امریکی اخبار میں پہلی بار شائع ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 10 دسمبر 2019 کو اس میں بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔