سپریم کورٹ، انڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیخلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی

March 30, 2020

اسلام آباد (خبر نگار) اڈیالہ جیل سے انڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کریگا۔ اپیل بعنوان راجہ محمد ندیم بنام وفاق میں 408 کے قریب اڈیالہ جیل میں قید انڈر ٹرائل قیدیوں کو رہا کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 20 مارچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔