گھر گھر راشن ووٹ کی پرچی کی طرح پہنچایا جائے،شہریوں کا مطالبہ

March 30, 2020

کراچی ( نیوز ڈیسک) گھروں میں راشن پہنچانے میں دشواری کی گردش کرتی خبروں پر شہریوں نے تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں راشن پہنچانے کا تعلق نیک نیتی سے ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ راشن گھر گھر اسی طرح پہنچایا جاسکتا ہے جیسے ووٹ کی پرچی پہنچائی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا بہت سارے عوامی نمائندے تو اپنے حلقے میں آتے ہوئے گھبراتے ہیں، مگر انتخابات میں امیدوار اور ان کے کارکن ایک ایک گھر تک جا کر ووٹ کی پرچی باربار پہنچاتے ہیں، یہ محنت قابل دید ہوتی ہے مگر راشن کے معاملے میں نہ جانے کیو ں ’’محنت‘‘ ، ذہانت‘‘ سب غائب ہوجاتی ہے۔