برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے

March 30, 2020

برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں جس کے بعد باقاعدہ طور پر برٹش سمر ٹائم کا آغاز ہوگیا۔

سال میں دو مرتبہ گھڑیوں میں ٹائم کی تبدیلی کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا ہے اور اس عمل کا آغاز 1916ء میں شروع کیا گیا تھا۔

برٹش سمر ٹائم 29 مارچ سے 25 اکتوبر تک جاری رہتا ہے، اس تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان میں وقت کا فرق 5 کی بجائے 4 گھنٹے ہو گیا ہے۔