اسلام آباد، راولپنڈی میں بینکوں کے باہر تنخواہ داروں اور پنشنرز کا رش

March 30, 2020

اسلام آباد، راولپنڈی میں بینکوں کے باہر تنخواہ داروں اور پنشنرز کا رش

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا 8 واں دن ہے۔

جڑواں شہروں میں شاپنگ مالز، کیفے، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات بدستور بند ہیں۔

بینک مخصوص اوقات کار میں کھلنے کے باعث ان کے باہر تنخواہ دار افراد اور پنشنرز کا رش لگ گیا۔

ایسے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا فقدان دیکھنے میں آیا۔

لوگ طویل قطار وں میں کھڑے نظر آئے، جن کے درمیان مناسب فاصلہ تک موجود نہ تھا، ماہرین طب پہلے ہی ایک میٹر کا فاصلہ تجویز کرچکے ہیں۔

جڑواں شہروں میں سیکیورٹی فورسز بھی عوام کی نقل و حرکت محدود رکھنے کے لیے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

دوسری طرف کورونا سے بچاؤ کے لیے شہری بھی بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں، اسلام آباد میں جزوی جبکہ راولپنڈی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔