اسمارٹ فون کمپنی کا وزارتِ صحت کو ایک لاکھ ماسک کا عطیہ

March 30, 2020

اسمارٹ فون کمپنی کا وزارتِ صحت کو ایک لاکھ ماسک کا عطیہ

اسمارٹ فون بنانے کی ایک کمپنی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے وزارت صحت کو ایک لاکھ ماسک کا عطیہ دیا ہے۔

کمپنی کے سی ای او ایرک گونگ نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن یقین ہے کہ ضروری حفاظتی انتظامات کے ذریعے ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کر سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان اور اس کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ایرک گونگ نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ پولیس اور پیرا میڈیکس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور گھر میں رہیں۔