بیرون ملک پاکستانی اور مخیر حضرات امید کی کرن ہیں، وزیر اعظم

March 30, 2020

بیرون ملک پاکستانی اور مخیر حضرات امید کی کرن ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ہمیں غربت جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، حکومت کمزور طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے گی جبکہ بیرون ملک پاکستانی اور ملک میں موجود مخیر حضرات ہمارے لئے امید کی کرن ہیں ۔

کورونا وائرس کے پیش نظر اقدامات اور ریلیف کے لیے وزیرِ اعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا ریلیف فنڈ میں اوور سیز پاکستانیز اور اندرون ملک سے شمولیت کے طریقے پر گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں معیشت کا پہیہ جاری رکھنے کے لئے مطلوبہ صنعتوں کی فہرست بنانے کا فیصلہ کیا گيا۔

وزیراعظم نے خوراک کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے وفاقی و صوبائی متعلقہ حکام پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔