یہ وقت انسانیت کے لیے چیلنج ہے، سفارتخانہ پاکستان اٹلی

March 31, 2020

روم (نمائندہ جنگ) پاکستانی سفارتخانہ روم نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ وقت پوری انسانیت کیلئے چیلنج ہے اور ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی خوبیوں کو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سے درخواست ہے کہ اطالوی حکومت کیساتھ ملکر بے لوث خدمت اور بہادری کا مظاہرہ کرے اور تمام پاکستانی کمیونٹی اطالوی حکومت کیساتھ ملکر کورونا کے خطرے سے دوچار لوگوں کی صحت کو یقینی بنائے۔ پاکستانی سفارتخانہ روم نے تمام پاکستانیوں کو تاکید کی کہ وہ اس بحران کے وقت میں اپنے اطالوی دوستوں کیساتھ کھڑے ہو ۔