ہائی ویز پر فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے، سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز

March 31, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے چیئرمین کیپٹن (ر) آصف محمود، صدر کرنل (ر) ناصر مرزا،جنرل سیکرٹری محمد حنیف خان مروت، جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالرئوف خان نیازی، مراد خان درّانی اور دلاور خان نیازی نے کہا ہے کہ ہائی ویز پر سیکورٹی فراہم نہ کی گئی تو جان بچانے والی دوائوں کی ترسیل ممکن نہیں رہے گی۔ انہوں نے وزیرِ اعظم ، وفاقی وزیرِ داخلہ ، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ ، چاروں آئی، جی پولیس اور آئی جی موٹروے پولیس سے اپیل کی کہ جان بچانے والی دوائیں انسانی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اشیائے خورد و نوش کی ترسیل جاری رکھنے کے لیے بھی ہائی ویز پر فول پروف سیکورٹی مہیا کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائی ویز پر تمام ہوٹلیں فوری کھولی جائیں، بیشک وہاں پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں کھانا پارسل کی کرنے کی سہولت ہی دے دی جائے۔