سائنسدانوں نے دماغی لہروں کا جائزہ لیکر انسانی سوچ بتانے والی مشین ایجاد کرلی

March 31, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں ماہرین نے ایک ایسی مشین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو انسان کے دماغ کی لہروں کا جائزہ لے کر یہ بتا سکتی ہے کہ انسان کیا سوچ رہا ہے۔

یہ مشین انسانی دماغ میں کسی بھی سوچ کے پیدا ہونے کے نتیجے میں ابھرنے والی لہروں کو ڈیکوڈ کرکے انہیں جملوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مشین صرف تین فیصد غلطی کے مارجن کے تحت کامیابی کے ساتھ لہروں کو جملوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدان اور مشین لرننگ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جوزف میکن اور ان کے ساتھ اب اس مشین کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔