کورونا نے ملکی معیشت کا پہیہ روک دیا، مخدوم احمد محمود

March 31, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قومی وحدت کی اشد ضرورت ہے ۔ عالمی وبا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی ماہرین فرنٹ لائن سولجرز ہیں وائرس نے بدترین کاروباری و معاشی صورتحال پیدا کی جس کی وجہ نے ملکی معیشت کا پہیہ روک کر رکھ دیا ہے۔